مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر برنی سینڈرز نے آج ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کی ایران کے خلاف غیر قانونی اور تباہ کن جنگ نے نہ صرف ہزاروں افراد کی جانیں لی ہیں، بلکہ معیشت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔
امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ امریکہ میں یومِ مزدور کی چھٹیوں کے موقع پر پٹرول کی قومی اوسط قیمت کبھی بھی 4 ڈالر فی گیلن سے زیادہ نہیں رہی، لیکن آج یہ قیمت 4.15 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔
برنی سینڈرز نے اپنے بیان کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسی وقت اس جنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ